یاد کا موسم جب سے بادل چال ہوا
اُجڑ گئے سپنے، جیون جنجال ہوا
کھیتوں میں پھر سرسوں کی رُت آ پہنچی
آج تجھے بِن دیکھے پورا سال ہوا
تیری راہیں تکتے آنکھیں سُوج گئیں
تیری چاپ ترستے دِل پامال ہوا
تیرے غم میں پھٹ گئے سینے راہوں کے
کیا بتلاوں پیڑوں کا جو حال ہوا.
(رام ریاض)
اُجڑ گئے سپنے، جیون جنجال ہوا
کھیتوں میں پھر سرسوں کی رُت آ پہنچی
آج تجھے بِن دیکھے پورا سال ہوا
تیری راہیں تکتے آنکھیں سُوج گئیں
تیری چاپ ترستے دِل پامال ہوا
تیرے غم میں پھٹ گئے سینے راہوں کے
کیا بتلاوں پیڑوں کا جو حال ہوا.
(رام ریاض)
Comments