‏کچھ تو بھیجو ،
اپنی آواز ,اضطراب یا مسکان ،
اک پھول ،
ذرا سا اعتبار ،
ان کہی بات یا کوئی پیغام ،
معمولی سا اشارہ ،
" تُم " یا تُم سے جُڑی کوئی شے ،
ہر طرف اُداسی ہے ،
مجھے دل کا کمرہ سجانا ہے_!!

Comments