Profile avatar
imtnan.bsky.social
#امتنانیات imtnaniyat.wordpress.com
113 posts 210 followers 37 following
Regular Contributor
Active Commenter

‏سردیوں کی چاندنی، غریب کی جوانی اور مفلس کی پریشانی، کون دیکھ پایا ہے۔۔۔

عکس، پسِ آئینہ وجود پر حاوی ہونے لگے تو یہ عکاس کی کاملیت نہیں؛ شکستگی پر دلیل ہے۔

زندگی، فکر سے نمو تب ہی پاتی ہے اگر اس کو پیہم عمل سے ثبات میسّر ہو۔

مقابل سے کی گئی معافی کی درخواست تو درحقیقت؛ اپنے حق میں، اپنی ہی عدالت میں پیش کرنے کو مانگی گئی سَنَدِ رعایتِ انسانی کا نام ہے۔

انسان و سماج، موضوعات کے ہاؤس آف سٹارکس ہیں تو سیاست موضوعات کی میلیساندرے ہے۔

‏توازن کی بےرنگی، انسان کی پسِ پردہ سعیِ مسلسل کی دین ہے جب کہ انتہاؤں کی کشش، درحقیقت بےکاوش و بےعمل نعرہ زنی کا رنگ ہے۔

راستے کا فسُوں محض انجان کی کشش ہی نہیں، راہی کے احساسِ کردگی سے بھی مستعار ہے۔

شطرنج بادشاہوں کا کھیل یوں بھی ہے کہ ہر درپیش چال کے دسیوں ممکنہ جوابات اور ہر ممکنہ جواب کے بیسیوں ممکنہ مضمرات۔ سیدھے سبھاؤ نتائج کی بنیاد پہ چال ہوتی تو یہ کھیل سیاست سے تمثیل نہ پاتا۔

تعصب کو چھوتی عصبیت کی بنیاد میں تفاخر ہو کہ وفاداری، بربادی کے سوا کسی شے پر منتج نہیں ہوا کرتی۔

انفرادیت، راستگی پہ دلیل نہیں ہو سکتی۔

قبولیت کا یوں ہے کہ محض تعلق سے مصدر ہے اور تعلق فقط اسی سے اور اسی کا جو آپ پہ، اپنی مکمل ہست میں بِیت چکا ہو۔

محبت رابطۂ سانس کا فِدیہ محبت جلوۂ جانان کا صدقہ imtnaniyat.wordpress.com/2016/02/19/%...

ادھیڑ عمری کی زندگی، اتوار کی شام ایسی ہے۔۔ سنجیدہ، روانگی سے لاتعلق اور آہستگی اپنائے ہوئے۔

سیلِ رواں کے برعکس موضوعِ گفتگو کی سہولت سے تخلیق، قادرُ الکلام انسان کی اوّلین نشانیوں میں سے ہے۔

‏عصبیت کا چھلکتا رنگ، اظہارِ رائے میں ہو تو مباح؛ تجزیے میں ہو تو مکروہ اور بیانِ اصول میں حرام ہے۔

انسان کی تنہائی، اس کی کامیاب بہروپ بھرنے کی صلاحیت کے راست متناسب ہوتی ہے۔