Profile avatar
rahi426037.bsky.social
23 posts 56 followers 52 following
Regular Contributor

اُٹھ جاؤ پیارے لوگوں صبح ہو گئی ایک میں ہوں جو سوئی ہی نہیں

زندگی شروع کرنے کے لیے حرکت کرنا پڑتا ہے باھر نکلنا پڑتا ہے۔ بیٹھے رہنے سے کچھ نہیں ہوتا۔

کسی کے کامیاب ہونے پر حسد نہ کرو اپنی باری کا انتظار کرو

"آپ کی زندگی اس وقت بہتر ہو جائے گی جب آپ کو یہ احساس ہو جائے گا کہ تنہا رہنا ان لوگوں کا پیچھا کرنے سے بہتر ہے جو آپ کی واقعی میں پرواہ نہیں کرتے"!!!

"جہاز بلکل سیدھی اڑان نہیں بڑھتے، اس سے فاصلہ زیادہ طے کرنا پڑتا ہے، جیسے آپ اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔ ذرا سے bent ہونے سے 1500 کلومیٹر فاصلہ کم ہو گیا۔ اسی طرح اگر ہم بھی تھوڑا سا جھک جائیں، اپنے خیالات میں لچک اور نرمی لائیں تو کافی زیادہ آسانیاں پیدا ہو سکتی ہیں" ❤️

‏اگر آپ ایک خوشحال زندگی گزار رہے ہیں تو اسکی کوئی ایک وجہ بیان کریں تاکہ باقی لوگ بھی اس وجہ سے خوشحال زندگی گزار سکیں!..

ان لوگوں سے دور رہیں جو کبھی اپنی غلطی تسلیم نہیں کرتے اور ہمیشہ آپ کو یہ محسوس کروانے کی کوشش کرتے ہیں کہ ہر قصور آپ ہی کا ھے۔

سستا آدمی آج کل عزت کا دعویٰ کرنے لگا ہے، غدار وفا کی باتیں کر رہا ہے، اور منافق سچائی پر بحث کر رہا ہے. ✍️🖤!!!!

آپ کو وہی برداشت کر سکتا ہے جو آپ سے محبت کرتا ہے۔۔۔ زبردستی کسی سے انسان ایک ہمدردی بھی لینا چاہے تو نہیں ملتی۔۔ اپنے آپ پر اُسے ہی مسلط ہونے دیں جو آپ سے محبت کرتا ہے۔۔ زندگی قدرے آسان ہو جائے گی۔۔ کیونکہ "چاہنا" اور "چاہے جانا" دونوں بلکل الگ دنیا ہیں۔۔ ♥

ہم جان بوجھ کر کچھ باتیں، کچھ انسان، کچھ فیصلے برداشت کر رہے ہوتے ہیں، حالانکہ ہم بخوبی جانتے ہوتے ہیں کہ یہ سب کرکے بھی ہمیں کچھ نہیں ملنا

درخت پر جب پھل ہوں تو اس کے رکھوالے بہت ہوتے ہیں، لیکن طوفان اور سیلاب میں اس درخت کا سہارا صرف اس کی اپنی جڑیں ہوتی ہیں..

دل بدل جائیں تو انہیں دلیلوں، یادوں چاہتوں کے واسطے دے کر واپس نہیں موڑنا چاہیے، دل گھڑی کی سوئیاں نہیں کہ ٹائم سیٹ کرنے کیلیے ہم آگے پیچھے لے جائیں۔ جب دل بدل جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت اس کی سوئیوں کو صحیح وقت صحیح انسان کے ساتھ سیٹ نہیں کر سکتی،۔دل بدلنے میں اور دلوں سے اترنے میں وقت نہیں لگتا۔

زبانوں سے نکلے الفاظ میں ۔۔۔۔بعض اوقات گولی کیطرح ڈائیریکٹ دِلوں کی ہلاکت کا سامان مخفی ہوتا ہے لہذا۔۔۔۔الفاظ کا استعمال سوچ سمجھ کر کیا کریں۔۔👍

*اگر آپ زندگی میں بڑا بننا چاہتے ہو تو ہر اس شخص سے دوری اختیار کر لو جس کے ساتھ بیٹھ کے آپ خود کو چھوٹا محسوس کرتے ہو یا وہ شخص آپ کو چھوٹا محسوس کرواتا ہے۔*🖤

اچھوں کے ساتھ برا نہیں ہوتا ، اچھوں کے امتحان زیادہ ہوتے ہیں جن کے امتحان زیادہ ہوں ان کے درجات بھی زیادہ ہوتے ہیں ۔۔۔🌸

کبھی دوسروں کی رائے اور ان کے خیالات کو اپنی زندگی پر اس حد تک حاوی مت ہونے دو کہ وہ تمہیں تمہارے اصل راستے سے ہٹا دیں۔ ہر انسان کی اپنی سوچ اور نظریات ہوتے ہیں جو ہمیشہ ہمارے مقاصد یا ہماری زندگی کی منزلوں سے ہم آہنگ نہیں ہوتے۔

مرنے کے بعد فوتگی میں آج کی روٹی ہماری طرف سے کہنے سے بہتر ہے…. بیماری کے وقت آج کی دوائی ہماری طرف سے کہیں زیادہ بہتر ہوگا….🥀💯

اپنے آپ کو بہتر بنانے کی کوشش کرتے وقت یہ نہ بھولیں کہ کسی دوسرے فرد کو نقصان پہنچا کر اپنی خامیوں کا ازالہ کرنا ایک غیر اخلاقی عمل ہے اس طرح کا رویہ نہ صرف آپ کی اپنی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے بلکہ اس کے نتیجے میں دوسروں کی زندگیوں پر بھی بُرّا اثر ڈالتا ہے۔

زندگی میں ایسے لوگ شامل کرو جو تمہیں بہتر بننے کی طرف بڑھائیں😊 ورنہ لوگ تو راستے میں بہت ملیں گے، لیکن ہر کوئی تمہیں منزل تک نہیں پہنچا سکتا۔💫 🌸