Profile avatar
sweet-rizvi.bsky.social
اردو رائٹر۔۔✍️
19 posts 149 followers 64 following
Regular Contributor

دل کرتا ہے تیرے پاس آؤں، تیرے پاس آ کر رک جاؤں، نہ بیٹھوں نہ بولوں، بس تیری آنکھوں میں😍 🍋لیموں نچوڑ کر بھاگ جاؤں 🏃

میں کسی کو گھاس نہیں ڈالتی کیونکہ میں کسی کو گدھا نہیں سمجھتی.

ہم مُسافر تو نہیں تھے کہ پلٹ کر آتے، ہم نہ کہتے تھے ہمیں سوچ کے رُخصت کرنا۔ #زیرِغور

مطلب کے بغیر رابطے میں رہنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔😏 #زیرِغور

منتیں، مرادیں، خوشی، حاصل، لاحاصل، ملنا، بچھڑنا سب کیفیات ایک وقت کے بعد بے معنی ہو جاتی ہیں ۔۔🙂 #زیرِغور

‏کسی کی جگہ لینا اور کمی پوری کرنا دو الگ الگ باتیں ہیں۔ جگہ لی جا سکتی ہے لیکن کمی پوری نہیں کی جا سکتی.. #زیرِغور

‏کیسے کیسے گھر بنا کر لوگ اس دنیا سے چلے گئے آج وہ ویرانی اور افسردگی کی مثال ہیں کاش لوگ جو اس حقیقت کو بھولے ہوئے ہیں انہیں یاد آ جائے کہ سب کچھ یہاں ہی چھوڑ جانا ھے 🥺💯 #زیرِغور

تم نغمہ ماہ ہو، انجم ہو، تم سوز تمنا کیا جانو، تم درد محبت کیا سمجھو، تم دل کا تڑپنا کیا جانو، سو باراگر تم روٹھ گئے، ہم تم کو منا ہی لیتے تھے ایک بار اگر ہم روٹھ گئے، تم ہم کو منانا کیا جانو، تخریب محبت آسان ہے، تعمیر محبت مشکل هے، تم آگ لگانا سیکھ گئے، تم آگ بجھانا کیا جانو. #زیرِغور

زندگی میں جو کچھ گر گیا ہے، اسے واپس اٹھانے کے لیے پیچھے مڑنے یا جھکنے کی ضرورت نہیں۔ ایسا کرنے سے ممکن ہے کہ اور بھی چیزیں چھوٹ جائیں۔ اپنے سفر کو جاری رکھیں اور اللہ پر بھروسہ کریں۔ وہ آپ کو کھوئی ہوئی چیزوں سے بہتر عطا کرے گا، جس کا آپ نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔ #زیرِغور

لوہا کبھی خراب نہیں ہوتا، وہ ہمیشہ اپنے ہی زنگ سے برباد ہوتا ہے، اسی طرح انسان کو کوئی برباد نہیں کر سکتا، اُسے ہمیشہ اُس کی سوچ اور دوسروں سے اُمیدیں ہی برباد کرتی ہیں۔ #زیرِغور

اس دنیا میں ہر تعلق ایک قیمت کا محتاج ہوتا ہے ، جس دن آپ وہ قیمت دینے سے انکار کردیں گے، تعلق ختم ہو جائے گا ۔۔ #زیرِغور

کئی دفعہ جب آپ خود سے بڑھ کر کسی کی پرواہ کرتے ہو تو اتنے سستے ہو جاتے ہو کہ اِنہیں مفت کے لگتے ہو۔😏 #زیرِغور

میں نے زندگی کے بارے میں جو کچھ بھی سیکھا ہے، اس کا خلاصہ چار لفظوں میں کیا جا سکتا ہے۔ "یہ چلتی رہتی ہے" 🙂 #زیرِغور

رشتے وہی خوبصورت ہوتے ہیں، جن میں احساس کا جذبہ ہو، ہمدردی تو ہر کوئی کرلیتا ہے، مگر احساس کوئی کوئی کرتا ہے اور یہ احساس لفظوں سے ظاہر نہیں ہوتا، بلکہ انسانوں کے رویے اور برتاؤ سے پتہ چلتا ہے کہ وہ آپ کے ساتھ کتنا مخلص ہیں. #زیرِغور

‏وفا کے تذکرے بس رہ گئے کتابوں میں ستم تو یہ کہ کتابوں کا دور بھی نہ رہا۔