میں کون ہوں کیا ہوں میں یہی سوچ رہا ہوں
صورت میں مقید ہوں مگر بکھرا ہوا ہوں

تاحد نظر میرے سوا کوئی نہیں ہے
میں جیسے کسی درد کے صحرا میں کھڑا ہوں

یہ بات مری سوچ سے باہر ہے ابھی تک
میں کوہ تھا پھر کیسے سمندر میں بہا ہوں

یہ سچ ہے کسی کا ہوں میں مطلوب نہ طالب
حیراں ہوں کہ کس واسطے دنیا میں جیا ہوں

Comments