*کب نکلو گے؟*

*مانا کہ رات اندھیری ہے*
*صبح تم کو لانی ہے*

*سورج کو ہاتھ لگانا ہے*
*سورج میں آگ لگانی ہے*،

*یہ رات تمہیں کھا جائے گی*
*تب نکلو گے ؟*

بادل پیروں کے نیچے ہیں
پھر بھی پانی کو ترسو گے*

بارش بھی بن سکتے ہو تم
*آنسو بن کے ہی برسو گے؟

جب سانس کی مٹی سوکھے گی
*تب نکلو گے؟

کب نکلو گے؟

Comments