Profile avatar
injum81.bsky.social
403 posts 378 followers 313 following
Getting Started
Active Commenter

اے خداوند! ہر انسان کا جینا مرنا تیری منشا ہے تو پھر اتنے جھمیلے کیوں ہیں اپنے کاندھوں پہ جنازے لیے اپنے اپنے ہم کروڑوں ہیں مگر پھر بھی اکیلے کیوں ہیں پا بہ زنجیر سہی چیخ تو سر کر دیتے ہم نے دُکھ اتنے کڑے صبر سے جھیلے کیوں ہیں #سوچ_کا_سفر #انجم

حل طلب اور بھی ہیں اِتنے مسائل لیکن جانے کیوں ہم کو فقط تیری پڑی ہوتی ہے 🩵🦋🩵 #سوچ_کا_سفر #انجم

وہ رہبر ِ کاروان ِ الفت میں نقش ِِ مقصود ِ دلبری ہوں سو اب دم ِ وصل وحشتوں کا زوال ہوگا کمال ہوگا نگاہ ِ من میں جواں محبّت کا ابر ِ باراں ہے محو ِ رقصاں جمال ِ حسن ِ نظر میں جو یرغمال ہوگا کمال ہوگا #سوچ_کا_سفر #انجم

تری پناہوں میں سات رنگوں کا جال ہوگا کمال ہوگا مرے سنور نے کا سلسلہ جب بحال ہوگا کمال ہوگا یہ جھیل آنکھیں جو کھینچتی ہیں نظر کی ڈوریں محبّتوں سے اگر میں ان میں اتر گیا تو وصال ہوگا کمال ہوگا #سوچ_کا_سفر #انجم

آرام گاہِ چشم میں پگھل کے جا گرا اک شوخ مستیوں کا کفن باندھنے کے بعد #سوچ_کا_سفر #انجم

تم جو آتے🦋 تو ترتیب الٹ جاتی دھند جیسے کہیں چھٹ جاتی نرم پوروں سے کوئی ہولے سے دل کی دیوار گرا دیتا اک کھڑکی کہیں کھل جاتی آنکھ اک جلوہ صد رنگ سے بھر جاتی کوئی آواز ہمیں بھی بلاتی تم جو آتے🦋 تم سے ملتے تودنیا سے بھی مل لیتے🩵 🩵🦋🩵 ‎#سوچ_کا_سفر ‎#انجم