Profile avatar
modernmalang.bsky.social
I am not affiliated with any political party...! Thank you.
83 posts 2,039 followers 3,119 following
Prolific Poster
Conversation Starter

تین سالہ ریحان نامی بچہ آج دوپہر سے ڈیرہ اسماعیل خان، ظفر آباد سے لاپتہ ہے۔ اگر کسی کو ملے تو براہ کرم ان نمبروں پر اطلاع دیں: 0323-9121781 0343-8270567 براہ کرم اس پیغام کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں۔ شکریہ!

سیاست کتنی گھٹیا اور ناپاک چیز ہے، ایک معصوم انسان اپنی خون میں لت پت پڑا ہوا ہے، اور سامنے کرسی پر بیٹھا ہوا انسان بے حس اور سفاکی سے ہنس رہا ہے جیسے وہ کوئی جانور ہو جو مر چکا ہو

جب نظام یا حکومتیں زوال کے قریب ہوتی ہیں، تو لاشوں کا مذاق اڑایا جاتا ہے اور مُردوں پر طنز کیا جاتا ہے۔ یہ بات مانیں یا نہ مانیں، مگر آنے والا وقت بے حد خطرناک اور خوفناک ہوگا۔

لیبیا کے مفتیِ اعظم شیخ صادق الغریانی نے کہا ہے کہ جو شخص ایک بار حج اور عمرہ کر لے، وہ اسے دوبارہ نہ دہرائے کیونکہ سعودی حکومت حاجیوں سے حاصل ہونے والی رقم کو فساد اور مسلمانوں کے قتل میں استعمال کرتی ہے۔ الغریانی نے مزید کہا کہ یہ میرا فتویٰ ہے اور اس کا جواب دہ میں اللہ کے سامنے ہوں گا۔

دماؤنا سقطت على الطريق فهل من نصرٍ يأتينا؟ ہمارا خون سڑکوں پر بہا، کیا کوئی مدد ہمیں آئے گی؟ 💔

سیاست کرو، ایک دوسرے کو دلائل کے ذریعے مغلوب کرو، مگر اس قدر پست نہ بنو کہ چاک چاک انسانی لاشوں پر تمسخر اڑاؤ اور ان کی بے حرمتی کرو

جمہوریت، جسے عام طور پر انسانوں کے لیے ایک بہتر نظام سمجھا جاتا ہے، اگر واقعی ایسا ہوتا تو آج انسانوں کی لاشوں پر کوئی نہ ہنستا۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ نظام بھی انسانیت کی بقا اور عدل فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے.

تمہارے ہتھیار مظلوموں کی صدا کو نہیں دبا سکتے۔ عدل و انصاف کا قیام ہی قوموں کی کامیابی ہے، ظالم حکمرانوں کے انجام سے عبرت حاصل کرو، تاریخ گواہ ہے کہ ظلم کا انجام ہمیشہ تباہی ہے

مظلوم عوام پر گولیاں مت برساؤ! تمہاری گولیوں سے ان کا عزم مزید پختہ ہوگا۔ یہ عوام تمہاری ظالمانہ حکمرانی کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے۔ تمہاری دہشت کا خاتمہ ہوگا، اور یہ آزادی کی جیت پائیں گے

میں اس وقت اپنی زندگی کے سب سے مشکل اور کربناک دور سے گزر رہا ہوں۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے دکھوں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہو اور میرے وجود کے ہر گوشے میں بے بسی اور غم نے ڈیرے ڈال رکھے ہوں آپ سب سے عاجزانہ درخواست ہے کہ اپنی نیک دعاؤں میں مجھے یاد رکھیں😢🙏

اٹلی نے نیتن یاہو،گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری کو جی سیون کے ایجنڈے میں شامل کرلیا.

ماہرین کے اندازے کے مطابق ہیروشیما اور ناگاساکی سے بھی زیادہ بارود غزہ پر برسایا گیا ہے💔

انٹرنیٹ بندش کا سب سے بڑا عذاب یہ ہے کہ ہمیں جیو نیوز کی لائیو نشریات دیکھنی پڑتی ہیں۔😒

بادشاہ سلامت! ہم بھوکے ہیں، ہم بے گھر ہیں، اور آپ نے ہماری آخری سہارا، انٹرنیٹ بھی بند کر دیا۔ یہ وہی انٹرنیٹ تھا جس سے ہم اپنی مشکلات بانٹتے تھے، جس سے ہم روزی روٹی کا بندوبست کرتے تھے۔ آپ نے وہ بھی ہم سے چھین لیا۔

یہ پشتونخوا وطن کے المناک حالات ہیں، جہاں انسانیت کو دفن کر دیا گیا ہے اور لاشوں کی بے حرمتی عام ہو چکی ہے۔ یہ دیوار پر لٹکا ہوا سر مسجد کے امام، اورنگزیب کا ہے، جنہیں کل کرم میں درندگی کی انتہا کرتے ہوئے بے رحمی سے قتل کیا گیا۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت کیطرف سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کہتے ہیں: "میں نے آج کیطرح کبھی ایسا فخر محسوس نہیں کیا، ہم اپنے اصولوں پر قائم رہیں گے، اور جبتک فلسطینی عوام کو آزادی نہیں ملتی، ہم حقیقی طور پر آزاد نہیں ہوں گے اسد منصور

یہ غزا نہیں، یہ رفح نہیں، یہ خان یونس بھی نہیں، یہ کرم ایجنسی ہے،یہ دھواں، جو آسمان کو چھو رہا ہے، یہ مسلمانوں کی دکانوں کا ہے،جو رات کی تاریکی میں جلا دی گئیں..💔

مولانا صاحب! کیا آپ دیکھ نہیں رہے کہ کرم کی سرزمین پر مسلمانوں کے ساتھ کیسا قیامت خیز ظلم ہو رہا ہے؟ ان کے گھر جل رہے ہیں، ماؤں کی گودیں اجڑ رہی ہیں، بچوں کی معصوم چیخیں ہوا میں گونج رہی ہیں، اور لاشوں سے بھرے میدان انصاف کی پکار کر رہے ہیں۔

کس سے انصاف مانگیں؟ یہ کیسی بے دردی ہے جو ہمیں چکناچور کر رہی ہے؟ ہمارے رہنما کب تک لاشوں کی طرح خاموش رہیں گے؟ یہ وطن وحشت کی آماجگاہ بن چکا ہے! آنکھیں اندھی ہیں، کان بہرے، دل مر چکے ہیں۔ یہ کیا عذاب ہے جو ہم پر ٹوٹ پڑا ہے؟ کب تک یہ ظالم ہم پر مسلط رہیں گے؟

کرم ایجنسی میں خون ارزاں اور انصاف نایاب ہو چکا ہے۔ فرقہ واریت کی آگ میں انسانیت جل رہی ہے، اور حکومتی بے حسی نے ظلم کو ہوا دی ہے۔ یہاں کے مظلوم چیخ رہے ہیں، مگر دنیا بہری ہو چکی ہے۔ کیا کوئی ہے جو اس بربادی کو روک سکے؟

عالم اسلام کی موجودہ سیاسی، معاشی اور سماجی صورتحال اس وقت برزخی کیفیت سے دوچار ہے کیونکہ نہ تو اسلامی تعلیمات کی بنیاد پر وہ اسلامی معاشرہ کہلانے کی حقدار ہے اور نہ ہی وہ مغربی فلسفہ و ثقافت کو ہضم کر پا رہی ہے۔ ابو عمار زاہد

شرم کرو! کرم ایجنسی میں خون بہہ رہا ہے، لوگ مر رہے ہیں، زمین لال ہو چکی ہے، اور تم لوگ اب بھی اپنی گندی سیاست کی تعریفوں میں لگے ہوئے ہو! تمہاری غیرت مر گئی ہے، تمہارا ضمیر بیچ دیا گیا ہے۔ تم جیسے بے حس لوگوں پر لعنت ہو، تمہاری زندگیوں پر لعنت ہو! خدا تمہیں برباد کرے، کہ تم انسانیت کے دشمن ہو!

انٹرنیٹ کیوں بند کرتے ہو ظالموں؟

آپ یقین کریں، ہمیں تو بہت پہلے مر جانا چاہیے تھا یہ جو ہم جی رہے ہیں، یہ اضافی زندگی جی رہے ہیں. ماڈرن ملنگ

عوام کو تسلیاں دی جاتی ہیں کہ سب خیریت ہے، سب ٹھیک ہو جائے گا۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہاں کچھ بھی ٹھیک نہیں۔ یہ نظام ظلم اور استحصال پر مبنی ہے، جو صرف اپنے فائدے کے لیے کام کرتا ہے۔ آگے بڑھنے کی امید دلائی جاتی ہے، لیکن ہر قدم پر راستے بند کر دیے جاتے ہیں.

یہ جو اس ملک میں تماشا لگا ہوا ہے، یہ آخر کون سا نظام ہے؟ ایسا نظام جو نہ کسی قانون کو مانتا ہے، نہ اصولوں کی پاسداری کرتا ہے، اور نہ ہی عوام کے بنیادی حقوق کا احترام کرتا ہے۔ یہ نظام طاقتوروں کے ہاتھوں یرغمال ہے، جہاں انصاف کے پیمانے صرف کمزوروں کے لیے ہیں، اور جہاں طاقتور ہر قانون سے بالاتر ہیں

دنیا کے ظلم سے آخرت کے عدل کی طرف ۔۔! اللهم أنتقم لهم وأهلك عدوهم وكل من خذلهم فلا حول لهم ولا قوه الا بك

مفتی صاحب، اگرچہ آپ کا مقام اور مرتبہ مجھ سے زیادہ بلند ہے، لیکن معافی کے ساتھ کیا مجھے ایک سوال کرنے کا حق ہے؟ کیا کامران ٹیسوری نے اس ضعیف باپ اور نوجوان بیٹی کو انصاف دیا، جو اس شہر کراچی میں ایک شرابی لڑکی نتاشا نے دن دہاڑے ان کو گاڑی سے کچل دیا گیا تھا؟

یہ خون سے لت پت دودھ کی بوتل پاراچنار کے ایک معصوم مقتول بچے کی آخری نشانی ہے۔ پشتونخوا وطن ظلم و جبر کی ایسی داستانوں سے بھرا ہوا ہے، جو انسان کی روح کو جھنجھوڑ کر رکھ دے اور اعصاب توڑ ڈالے.

جنت کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ وہاں رسول اللہ ﷺ ہوں گے۔ اللهم صلِّ علیہ و علی آلہ و اصحابه أجمعین۔

بہرحال جنوبی افریقا کا شکریہ ! بین الاقوامی فوجداری عدالت نے جنوبی افریقہ کی طرف سے دائر کردہ مقدمے کی بنیاد پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع گیلنٹ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے اسد منصور

کیا اسلامی رہنماؤں کو غیرت نہیں آتی؟ آج نیتن یاہو بے خوف ہو کر غزہ میں اپنے فوجیوں کے ساتھ گھوم رہا ہے اور اعلان کر رہا ہے کہ حماس کا غزہ میں کوئی وجود نہیں بچے گا۔