Profile avatar
3214567.bsky.social
وَاَحْسَنُ مِنْکَ لَمْ تَرَقَطُّ عَیْنِی میری آنکھ نے آپؐ جیسا خوبصورت ترین پیکر نہیں دیکھا❤ وَاَجْمَلُ مِنْکَ لَمْ تَلِدِ النٌِسَاءُ اور آپ ﷺ سے بڑھ کر حسین وجمیل کسی ماں نے جنم نہیں دیا 💗
135 posts 4,056 followers 5,734 following
Prolific Poster

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کوئی شخص بھی ایسا نہ ہو گا جو جنت میں داخل ہونے کے بعد دنیا میں دوبارہ آنا پسند کرے ‘ خواہ اسے ساری دنیا مل جائے سوائے شہید کے۔ اس کی یہ تمنا ہو گی کہ دنیا میں دوبارہ واپس جا کر دس مرتبہ اور قتل ہو (اللہ کے راستے میں) کیونکہ وہ شہادت کی عزت وہاں دیکھتا ہے۔"

پانچ چیزوں سے پناہ

ہمیں وہ اسلام نہیں چاہیے جو بوقتِ نکاح خطبہ اور بوقت نزع یٰسین پڑھنے کے کام آئے اور باقی تمام معاملاتِ زندگی میں یورپ کے دسترخوان کی چچوڑی ہوئی ہڈیوں پر گزارا کرے..! امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد رحمہ اللّٰہ 22 فروری یوم وفات

وَمَنۡ يَّبۡتَغِ غَيۡرَ الۡاِسۡلَامِ دِيۡنًا فَلَنۡ يُّقۡبَلَ مِنۡهُ‌ ۚ وَهُوَ فِى الۡاٰخِرَةِ مِنَ الۡخٰسِرِيۡنَ ترجمہ: اور جس نے اسلام کے علاوہ کسی اور دین کو طلب کیا تو وہ اس سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا اور وہ آخرت میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگا (سورۃ آل عمران-85)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مسلمان ( دوسرے ) مسلمان کا بھائی ہے ، نہ اس پر ظلم کرتا ہے ، نہ اسے بے یار و مددگار چھوڑتا ہے (صحیح مسلم : 2564)

نبی کریم ﷺ کا فرمان مبارک ہے : مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔ (صحیح مسلم - 162)

حضرت ابوہریرہؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ایمان کی ستر سے کچھ زائد شاخیں ہیں ان میں سے سب سے افضل یہ کہنا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔ اور سب سے ادنی یہ ہے کہ راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹا دینا اور حیا بھی ایمان کی ایک شاخ ہے۔ (مشکوٰۃ المصابیح : 5)

حضرت محمدؐ خاتم النبین ہیں اور اللہ تعالیٰ کے آخری رسول ہیں اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر نبوت کا سلسلہ ختم کر دیا ہے اور اب کوئی نیا نبی نہیں آئے گا اور نا ہی آ سکتا ہے جو نبوت کا دعوی کرے گا وہ جھوٹا ہو گا کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کا فیصلہ ..

سرور کونین ﷺ نے ارشاد فرمایا: عورتوں سے نکاح چار چیزوں کی بنا پر کیا جاتا ہے ان کے مال کی وجہ سے، ان کے حسب و نسب کی وجہ سے، ان کی خوبصورتی کی بنا پر، اور ان کی دین داری کے سبب، تم دیندار عورت سے نکاح کر کے کامیاب بن جاؤ۔ ( ابوداؤد - 2047 )

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : اپنے گھروں میں بھی نماز ( نفل ) پڑھا کرو۔ انھیں قبرستان نہ بنا لو۔ (سنن نسائی : 1599)

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ جس شخص نے تمہارے پاس امانت ركھی ہے اسے امانت واپس كر دو، اور جس نے تم سے خیانت كی ہے اس سے خیانت نہ كرو۔ (السلسلۃ : 1199)

غزہ معاہدہ تین مرحلوں پر مشتمل ہے، پہلا مرحلہ 42 دن پر مشتمل ہوگا، جو اتوار سے شروع ہوگا۔ پہلے مرحلے کے دوران اسرائیل تقریباً 2000 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا، جن میں 250 عمر قید کی سزا پانے والے قیدی، اور 1000 قیدی 7 اکتوبر 2023 کے بعد والے قیدی ہیں

بیدار ہوئے سب اہل جہاں اب تم بھی خدارا اٹھ بیٹھو! ‎#PMsMissingLetter

تمام مسلمان ماؤں بہنوں بیٹیوں سے درخواست ہے کہ خدارا جتنی بھی مجبوری کیوں نہ ہو بڑے شاپنگ مال یا بڑے نامی گرامی برانڈز کے دوکانوں کے ٹرائل روم میں لباس تبدیل نہ کریں اس ملک میں ہر دوسرا بندہ شیطان😈بن چکا ہوا ہے سستا اور کم فیشن والا لباس پہننا بہتر ہے بے لباس ہوکر رسوا ہونے سے

‏ماہ رجب کا چاند نظر آ گیا ہے اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ رَجَبٍ وَّ شَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَان۔ رجب میں یہ دعا پڑھنا سنت ہے

تمام کفر کی دنیا کھڑی ہے اک جانب تو ایک عافیہ تنہا کھڑی ہے اک جانب میں کیا کہوں تجھے اے عافیہ! تو نادان ہے یہ جرم کافی ہے تیرا کہ تو مسلماں ہے یہ کربلا کا سفر ہے جو اب بھی جاری ہے کہ ایک شخص یہاں لشکروں پر بھاری ہے مظلوم عافیہ بہن کے لیے اواز آٹھائیے

یوسف مصر تمنا تیرے جلوں کے نثار🍃 میری بہ داریوں کو خواب زلیخانہ بنا🕊

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: " جمعے کے دن میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ کو ئی مسلمان اللہ تعالیٰ سے کسی خیر کا سوال کرتے ہو ئے اس کی موافقت کرتا ہے تو اللہ تعا لیٰ اسے وہی خیر عطا کر دیتا ہے” فرمایا یہ ایک چھوٹی سی گھڑی ہے ۔ (مسلم،کتاب الجمعہ ،۱۹۷۳)

کہو کہ : اے اللہ ! اے اقتدار کے مالک ! تو جس کو چاہتا ہے اقتدار بخشتا ہے، اور جس سے چاہتا ہے اقتدار چھین لیتا ہے، اور جس کو چاہتا ہے عزت بخشتا ہے اور جس کو چاہتا ہے رسوا کردیتا ہے ، تمام تر بھلائی تیرے ہی ہاتھ میں ہے ۔ یقینا تو ہر چیز پر قادر ہے۔ (سورۃ آل عمران : 26)

سورة آل عمران ( 3 ) وَمَكَرُواْ وَمَكَرَ اللهُ وَاللهُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ {54} اور انھوں نے چالیں چلیں۔ جواب میں اللہ نے بھی اپنی چال چلی اور ایسی تدبیروں میں اللہ سب سے بڑھ کر ہے۔

رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَإِسْرَافَنَا فِي أَمْرِنَا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ اے ہمارے رب ہمارے گناہ بخش دے اور جو ہمارے کام میں ہم سے زیادتی ہوئی ہے (اسے بخش دے)، اور ہمارے قدم ثابت رکھ اور کافروں کی قوم پر ہمیں مدد دے۔

تحریر فیض اللہ خان میں نہیں جانتا کہ حلب کا یہ ننھا شہزادہ آج کہاں ہوگا ؟ ہوگا بھی یا نہیں ؟ یہ تصویر معصومیت جدوجہد اور آزادی کی جنگ کا دلکش عنوان ہے دو ہزار سولہ میں شامی مزاحمت اس درجہ کو پہنچ چکی تھی کہ حلب آزاد کرا لیا گیا تھا مگر پھر روسی بمباری اور ایرانی دستوں نے پانسہ پلٹ دیا++

صیدنایا" جیل میں جو کچھ ہوا، وہ سب سے بھیانک انسانی جرائم کو ظاہر کرتا ہے۔ زیر زمین جیلوں کا ایک پورا شہر ہے، جس میں 100,000 سے زیادہ لوگ کئی دہائیوں سے ظالمانہ طور پر قید تھے ، یہ ایک انسانی المیہ ہے، بشار خنزیر کے حمایتی مسلمان تو کجا ، انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں۔

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’ مومن کے مومن پر چھ حق ہیں : جب وہ بیمار ہو جائے تو اس کی عیادت کرے ، جب وہ فوت ہو جائے تو اس کے جنازے میں شریک ہو ، جب وہ دعوت دے تو اسے قبول کرے ، جب وہ اس سے ملاقات کرے تو اسے سلام کرے ،

اسد کی حکومت ختم ہوتے شامی مہاجرین ایک گھنٹہ ضائع کئیے بغیر واپس چل دہیے شام کے لوگ دمشق سے بڑی محبت کرتے ہیں اور شامی لوگوں کو اپنی تہذیب سے عشق ہے ان بارے کہتے یہ دنیا میں کہیں اور خوش نہی رہ سکتے ہیں اور کیوں نا ہوں

‏یہ دمشق میں امیہ مسجد ہے دنیا کی قدیم مساجد میں سے ایک ہے اسی مسجد میں حضرت یحییٰ کا مزار ہے اسی مسجد کے مشرقی مینار بارے اسلامی روایات کے مطابق حضرت عیسی علیہ السلام کا ظہور ہو گا یہ اسلامی فنِ تعمیر کا ایک نادر نمونہ ہے، جس میں رومی، بازنطینی، اور اسلامی تعمیراتی انداز کا امتزاج ہے۔

شیخ ابو محمد الجولانی فاتح شام بشار الاسد کی ڈکٹیٹر شپ کو پاش پاش کر کے عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے بشار الاسد نے شام میں مسلمان بچوں خواتین بوڑھوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دیے تھے ظلم کی تاریک رات آ کر رہتی ہے اور الحمدللہ اج وہ دن ہے کہ بشار الاسد کی امارت کو مسمار کر دیا گیا

‏ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ ‌نے فرمایا : کیا تم پسند کرتے ہو کہ تم دعا میں زیادہ کوشش کرو؟ تم کوَ : اللهُمَّ أَعِنَّا عَلَى شُكْرِكَ وَذِكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ، اے اللہ اپنے شکر، ذکر اور اچھی عبادت کے لئے ہماری مدد کر (السلسلۃ : 2733)

عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سود لینے والے، سود دینے والے، اس کے دونوں گواہوں اور اس کے لکھنے والے پر لعنت بھیجی ہے (جامع ترمذی : 1206)

حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا `اگر تم اللہ پر اس طرح توکل کر لیتے جیسے اس پر توکل کرنے کا حق ہے تو تمہیں اسی طرح رزق عطاء کیا جاتا جیسے پرندوں کو دیا جاتا ہے جو صبح کو خالی پیٹ نکلتے ہیں اور شام کو پیٹ بھر کر واپس آتے ہیں

°~🌸✨ • -° 𝙅𝙪𝙢𝙢𝙖 𝙈𝙪𝙗𝙖𝙧𝙖𝙠 -° " - *____فَاِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُن فَيَكُونُ! اللہ تیری رضا میں ہی ہے سکون.✨🦋 "اے میـــــرے مـــــالک ہمــــارے ویـــــران دلــــوں کـــــو "قـــــرآن پـــــاک"📖📿 کـــــی محـــــبت ســـــے آبـــــاد کـــــر دیـــــں✨ آمین️🤲❤️

بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی (ﷺ) پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو ! تم بھی ان پر درود بھیجو ، اور خوب سلام بھیجا کرو۔ (سورۃ الاحزاب : 56)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جو شخص تین جمعے سستی کی وجہ سے چھوڑ دیتا ہے ، اللہ تعالیٰ اس کے دل پر مہر لگا دیتا ہے ۔ (المستدرک الحاکم : 1034)

‏💖اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَماصَلَّيتَ عَلٰی اِبْراھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبْراھِيمَ اِنَّكَ حَمِيدُ مَّجِيدُُ اَللَّھُمَّ بَارِك عَلٰی مُحَمَّدٍوَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارکتَ عَلٰی اِبراھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبراھيمَ اِنَّكَ حَمِيدُ مَّجِيدُ💖

حما شہر حلب کے بعد اہم ترین شہر تھا، حما کی آزادی سے حکومت کی کمر ٹوٹ گئی ہے، اب حما کے بعد اگلا نمبر حمص کا ہے اور حمص کے بعد سیدھا دمشق ہے۔ ان شاءاللہ ✅

اللہ اکبر وللہ الحمد ☝🏻 حماہ شھر فتح شامی مجاھدین کے قافلے حماہ میں داخل ہو رہے ہیں جبکہ بشاری فوج نے رسمی طور پر حماہ شہر سے انخلاء کا اعلان کر دیا ہے حماہ جیل توڑ دیا گیا ہے اور سینکڑوں قیدی رہا کرائے جا چکے شھر میں کچھ مقامات پر ہلکی پھلکی جھڑپوں کی اطلاعات

اللہ کے سامنے گڑگڑاتے ہوئے ایک مرحلہ ایسا آتا ہے جب مناجات کی لذت اس حاجت سے زیادہ محبوب ہو جاتی ہے جس کیلیے انسان گڑگڑا رہا ہوتا ہے! (شيخ الإسلام ابن تيمية رحمه الله)

وَمِمَّنۡ خَلَقۡنَاۤ اُمَّةٌ يَّهۡدُوۡنَ بِالۡحَـقِّ وَبِهٖ يَعۡدِلُوۡنَ ور جو انسان ہم نے پیدا کیے ہیں ان میں کچھ لوگ وہ ہیں جو حق کی ہدایت کرتے ہیں اور حق کے ساتھ عدل کرتے ہیں

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ جس شخص نے تمہارے پاس امانت ركھی ہے اسے امانت واپس كر دو، اور جس نے تم سے خیانت كی ہے اس سے خیانت نہ كرو۔ (السلسلۃ : 1199)

حضرت عثمان ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جس نے قرآن سیکھا اور (دوسروں کو) سکھایا ۔ (مشکوٰۃ المصابیح : 2109)

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا نماز بغیر وضو کے قبول نہیں کی جاتی اور نہ صدقہ حرام مال سے قبول کیا جاتا ہے۔ (جامع ترمذی : 1)