Profile avatar
kamnetworkisb.bsky.social
Nothing special
319 posts 865 followers 1,331 following
Prolific Poster

ایک اسٹڈی سے ظاہرہواہے کہ امینو تھیراپی کی دوا کے استعمال سے مثانے کے کینسر کے مریضوں کی شفایابی کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ ان میں مرض دوبارہ ہونے کے امکانات میں ایک تہائی حد تک کمی ریکارڈ کی گئی

لاس اینجلس کے جنگلات میں آگ، انشورنس کمپنیز کو 30 ارب ڈالرز کی ادائیگیاں کرنا پڑ سکتی ہیں

عالمی بینک کی جانب سے 40 ارب ڈالر کی فراہمی کا وعدہ، شہباز حکومت کی بڑی کامیابی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

قومی اسمبلی کو وقفہ سوالات میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ حکومت سعودی عرب سمیت کسی بھی ملک سے ادھار تیل نہیں لے رہی،خلیج تعاون کونسل کے کسی ملک نے پاکستانیوں کو ویزا کے اجراء پرپابندی کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی۔p

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ ریاستی ملکیتی اداروں کا سالانہ خسارہ سیکڑوں ارب روپے ہے‘جوملازمین ملازمت کی میعادپوری کرچکے ان کو قبل از وقت ریٹائرمنٹ دیں گے‘ جن کی مدت 7سال تک رہتی ہے ان کو بھی مناسب پیکجزدیئے جائینگے

سعودی وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر الخریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی کان کنی کمپنی منارا منرلز پاکستان کی ریکوڈک کان میں سرمایہ کاری پر غور کر رہی ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی ترقیاتی فنڈ پاکستان کے کان کنی کے بنیادی ڈھانچے میں 100 ملین ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کرسکتا ہے۔

بنگلہ دیش پانچ ماہ میں پاکستان سے آٹھ لاکھ ٹن چاول درآمد کریگا، اس میں سے 1.75 ٹن جنوری میں درآمد کیا جائیگا؛ دونوں ممالک نے ڈھاکہ میں ایم او یو پر دستخط کردئیے

پاکستان، بنگلہ دیش، بیرونی مداخلت کے خلاف متحد، بنگلہ دیشی فوجی وفد کا دورہ، جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم

)پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے‘پاکستان افغانستان سے ہمیشہ بہتر تعلقات کا خواہاں رہا ہے‘ افغانستان سے صرف فتنہ الخوارج کی افغانستان میں موجودگی اور سرحد پار سے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے پر اختلاف ہے‘

جہیز لینے والے اور دینے والے خبر دار ہو جائیں؛ قومی اسمبلی میں جہیزکی ممانعت کا بل پیش کردیاگیا ، بل کا نام اسلام آ باد دار الحکومتی علاقہ جہیز کی ممانعت کا بل 2025 رکھاگیا ہے جہیز لینا، لین دین میں معاو نت، حوصلہ افزا ئی یا اس کیلئے معاہدہ ا جرم قرار بل قائمہ کمیٹی کو مزید غور کیلئے بھیج دیاگیا

مزید 14 بجلی کمپنیوں سے نظرثانی معاہدوں کی منظوری، 1.4 کھرب کی بچت، بجلی 11 روپے سستی ہونے کا امکان

ر) وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستانی بندرگاہوں پر غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری آنے والی ہے . .کراچی پورٹ ٹرسٹ کا منافع 2023 میں 2 ارب ڈالر تھا اور 2024 میں منافع بڑھ کر 10 ارب ڈالر پورٹ قاسم نے 42 ارب روپے منافع کمایا ہے.

،پی آئی اے ایک نئے دور میں داخل , ساڑھے چار سال تعطل کے بعد یورپ کیلئے پروازیں بحال ۔ گزشتہ روز قومی ایئر لائنز کی پہلی پرواز309مسافروں کو لیکر پیرس پہنچی جہاں اس کا پرتپاک استقبال ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی پر قوم کو مبارکباد دی ہے

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق موجودہ مالی سال کی پہلی ششماہی یعنی جولائی تا دسمبر کے دوران ترسیلات زر 32.8 فیصد بڑھ کر 17.8 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 13.4 بلین ڈالر تھی۔تارکین وطن والی رقم دسمبر میں سال بہ سال 29.3 فیصد بڑھ کر 3.1 بلین ڈالر رہی

پاکستان کی نیٹ میٹرنگ پاور کی صلاحیت مالی سال 2023-24 میں 2,498میگاواٹ سے تجاوز کر گئی ہے، مجموعی سولرصلاحیت 10 ہزارمیگاواٹ سے متجاوز،

)بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزا شرائط نرم کردیں، آن لائن ویزا بھی مل سکے گا۔ یہ بات پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے بتائی۔ بنگلہ دیش حکومت نے ویزا کے عمل کو سادہ کرتے ہوئے پاکستانی ہیڈ آف مشنز کے لیے ڈھاکا سے کلیئرنس کی ضرورت ختم کر دی ہے۔

دنیا کی تاریخ عظیم ترین 50 کھلاڑیوں کی فہرست میں پاکستان کے اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان، باکسر محمد علی , ٹنڈولکر شامل ہیں۔ جہانگیر خان دنیا کے عظیم کھلاڑیوں کی اس فہرست میں 25ویں نمبر پر ہیں۔ جہانگیر خان لگاتار 10 برٹش اوپن اور 6 ورلڈ ٹائٹل جیت چکے ہیں، وہ 5 سال تک 555 میچوں میں ناقابلِ شکست رہے۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکہ لگ گیا، قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب میچ میں مزید شرکت نہیں کرسکیں گے۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران صائم ایوب کا ٹخنہ مڑ گیا تھا،

چین میں پھیلنے والے ایچ ایم پی وی وائرس سے خطرہ نہیں ہے، بھارت کی ہیلتھ سروسز کے عہدیدار ڈاکٹر اتل گوئل کا کہنا ہے کہ چین میں پھیلنے والے وائرس سے نہ گھبرائیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ سانس کے انفیکشن کے خلاف عمومی تدابیر اختیار کریں، اس کے علاوہ موجود صورت حال سے گھبرانے کی بات نہیں ہے

امن کمیٹیوں کی ضمانت پر 80 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ آج ٹل سے پہلا قافلہ پارا چنار جائے گا۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چودھری نے کہا ہے کہ امن کمیٹیاں کسی کو قافلے یا معاہدے کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گی۔ آئندہ چند روز میں مسافر گاڑیوں کو بھی قافلے کی صورت میں لے جائے جانے کا امکان ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔۔ ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مضافاتی علاقے حب چوکی اور سرجانی میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔بارش اور برف باری کا سلسلہ 5 جنوری تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے

The Pakistan Meteorological Department has announced that a rain-bearing system will enter the country tomorrow, affecting several regions, including Lahore and much of Punjab. The system is expected to bring showers, with an increased chance of rain in Lahore and surrounding areas on January 4,

NEPRA has proposed a plan to reduce electricity tariffs by Rs25 per unit, bringing the cost down from Rs45.06 to Rs20.04 per unit if implemented. According to the report, the plan, submitted to the government, suggests revising capacity payments and eliminating surcharges to achieve the reduction.

)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے واضح کیاہے کہ بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات کے خواہاں ہیں تاہم یہ یکطرفہ نہیں ہو سکتا ‘بنگلا دیش ہمارا بچھڑا ہوا بھائی ہے‘ ان سے ہر طرح کا تعاون کریں گے‘جلدوہاں کا دورہ کروں گا‘افغانستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کے خواہاں ہیں

پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کا پرچم لگا دیا گیا، پاکستان آٹھویں بار غیر مستقل رکن منتخب ہوا ہے

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ جمعے سے نیو لینڈز کیپ ٹائون میں شروع ہورہا ہے۔ پاکستان کو سیریز برابر کرنے کیلئے میچ جیتنا ضروری ہے۔ پہلے میچ کی شکست کے بعد پاکستان حساب چکتا کرنے میدان میں اتریگا

بجلی کی قیمتوں میں 20 روپے فی یونٹ کمی ممکن، فارمولا تیار کر لیا گیا۔ نیپرا نے سفارشات پر مبنی دستاویز حکومت کے حوالے کردیں جس میں کہا گیا ہے کہ بیلنس آف ٹیرف سے قیمتوں کو کم کیا جاسکتا ہے، فی یونٹ کپیسٹی ادائیگی، سرچارجز پر نظر ثانی سے نرخ کم ہو سکتے ہیں

لک میں ماہ دسمبر میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہوکر 4.1فیصد پر آگئی ہے جبکہ ماہ نومبر میں مہنگائی کی شرح 4.9فیصد تھی، رواں مالی سال کی پہلے چھ ماہ ( جولائی تا دسمبر) کےد وران مہنگائی کی اوسط شرح 7.22فیصد ریکارڈ کی گئی

) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی 7 سال کی کم ترین سطح پر آگئی، معیشت مستحکم، اب وہ ’’ٹیک آف‘‘ کی پوزیشن میں ہے، آئی ایم ایف کا مقررہ محصولات کا ہدف حاصل کیا جائے، اسمگلنگ کے خاتمے کا کریڈٹ آرمی چیف کو جاتا ہے، دھرنوں نے معیشت کا دھڑن تختہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،

پنجاب کے مختلف اضلاع میں دھند کے ڈیرے، موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی۔ موٹر وے ایم 3 عبد الحکیم تک، ایم 4 فیصل آباد سے شور کوٹ تک، ایم 5 رحیم یار خان سے گھوٹکی تک بند ہے جکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی دھند کی وجہ سے بند ہے۔

مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) علامہ راجہ ناصر عباس نے احتجاجی مظاہرے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ اپنے بیان میں علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ کوہاٹ میں گرینڈ جرگہ ہوا جس میں فریقین نے معاہدے پر دستخط کردیے۔ پاراچنار میں دونوں فریقین کی رضامندی سے امن معاہدہ ہوچکا ہے

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 4 جنوری سے سردی بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ شہر کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جانے کی بھی پیشنگوئی کی گئی ہے

وفاقی حکومت نے پنشن اصلاحات سے متعلق آئی ایم ایف کے مطالبے پر سرکاری ملازمین کی پنشن کے حساب کتاب کا طریقہ کار تبدیل کردیا۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے سرکاری افسران اور ملازمین پر ڈبل پنشن لینے پر پابندی عائد کردی ہے،

ضلع کُرم میں قیام امن کیلئے آج فریقین کے درمیان معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔ کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں گرینڈ جرگہ آج ہوگا، ذرائع کے مطابق معاہدے پر دستخط کرنے والے ایک فریق کے مشران کئی دن سے کوہاٹ میں موجود ہیں۔ دوسری جانب مزید دو دن کی مہلت مانگنے والے فریق کے مشران بھی آج کوہاٹ پہنچ جائیں گے

نیو یارک کی وفاقی عدالت نے پچاس لاکھ ڈالر ہرجانے کے خلاف ٹرمپ کی اپیل مسترد کرتے ہوئے خاتون صحافی ای جین کیرول کے ہتک عزت کے مقدمے میں جرمانے کا فیصلہ برقرار رکھا

2024 پا کستان کیلئےمثبت معاشی اعشاریوں سے عبارت رہا-اس سال ملکی تاریخ میں پہلی بار اسٹاک ایکسچینج ایک لاکھ پوائنٹس سے اوپرچلی گئی۔مہنگائی ساڑھےچھ سال کی کم ترین سطح تک نیچے آگئی۔پالیسی ریٹ 22فیصد سے کم ہوکر 13فیصد پر آگیا۔پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ سرپلس دس سال کی بلند ترین سطح پر چلا گیا

حکومت نے بین الحکومتی تجارتی لین دین کے ایکٹ کے تحت سعودی عرب کو 540ملین ڈالر (تقریباً ایک کھرب 50؍ ارب 28؍ کروڑ پاکستانی روپے) کے ریکوڈک منصوبے کے 15؍ فیصد شیئرز فروخت کرنے کی منظوری دیدی ہے

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 (سی-5) کی تعمیرکی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

وفاقی کابینہ نے پاکستانی شہریت کیلئے ملک میں کم از کم 5 سال کا قیام لازمی قرار دے دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے گئے۔ ذرائع وفاقی کابینہ کے مطابق پاکستانی شہریت کےلیے پاکستان میں کم از کم 5 سال لازمی قیام کرنا ہوگا۔

Pakistan becomes 3rd largest sesame exporter with $1bn in annual exports

پشاور / کابل (ارشد عزیز ملک / اے ایف پی) پاکستان نے افغان صوبے پکتیکا میں فضائی کارروائی کرتے ہوئے درستی سے خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اہم کمانڈرز سمیت 71سے زائد خوارج ہلاک اور خودکش جیکٹ کی فیکٹری سمیت 4؍ اہم مراکز تباہ ہوگئے

بیورو آف امیگریشن کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات جانے کا کوئی کیس پولیس تصدیق کے بغیر نہیں ہوگا، تمام ایجنٹس کو ہدایت کردی گئی ہیں

ٹی اے اعلامیے کے مطابق ملک میں جنوری تا نومبر 2024ء کے دوران 2 کروڑ 84 لاکھ موبائل یونٹس اسمبل ہوئے۔ پی ٹی اے اعلامیے کے مطابق صرف ماہ نومبر کے دوران 23 لاکھ موبائل فونز اسمبل ہوئے۔ اعلامیے کے مطابق سال 2024ء میں مجموعی طور پر 3 کروڑ 29 لاکھ موبائل یونٹس اسمبل ہونے کا امکان ہے

ملک میں انٹرنیٹ اسپیڈ بڑھانے کے لیے جدید کیبل فریقہ سے آج منسلک ہوگی۔ جدید کیبل افریقہ سے منسلک کرنے کا پروگرام کے تحت 45 ہزار کلومیٹر طویل انٹرنیٹ کیبل آج پاکستان سے منسلک ہوگی۔ کیبل کی گنجائش 180 ٹیرا بائٹس فی سیکنڈ ہے، اس سے سوشل میڈیا ایپس سمیت انٹرنیٹ کی اسپیڈ بڑھے گی

سینہ مفرور ہیں، حوالے کیا جائے، بنگلادیش کا بھارت سے مطالبہ

حکومت PTI مذاکرات، اگلا دور 2 جنوری، اپوزیشن تحریری مطالبات پیش کرے گی، فریقین بات چیت جاری رکھنے پر متفق، مثبت پیشرفت قرار دیدی

و رہا ہے کہ پاکستان چین سے دنیا کے جدیدترین جے۔35اے لڑاکا طیارے حاصل کررہا ہے یہ کثیر المقاصد طیارے جن کی فی الوقت تعداد چالیس بتائی جا رہی ہے پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہو گا جو چین سے خریدے گا۔ توقع ہے کہ دو سال میں یہ طیارے پاکستان کی فضائیہ کو سونپ دیئے جائیں گے

The Pakistan Meteorological Department reported frigid temperatures across the country on December 19, 2024, with Islamabad experiencing a freezing -1°C. This marks one of the coldest nights of the season in the federal capital.

youtube.com/shorts/JRuvJ...