Profile avatar
kashifkiran.bsky.social
بات سنیں!! صرف سوشل میڈیا ایپ تبدیل ہوئی ھے ہمارا مزاج نہیں ۔۔ کل بھی قادیانیوں اور یوتھیوں کو کروڑوں نوری سال کی دوری پر رکھتے تھے اج بھی اتنا ہی دور رکھتے ہیں!! یوتھیے اور ملحد فوری بلاک ہوں گے۔۔ لہذا فالو نہ کریں!! A poet, writer and an artist!!
693 posts 958 followers 942 following
Prolific Poster
Conversation Starter

کلامِ شاعر بہ زبانِ شاعر!! اہلِ سُخن کی خدمت میں حاضر!! "اپنی فطرت سیمابی ھے" #کاشف_کرنٓ #رقصِ_سُخن ہمارے یوٹیوب چینل "رقصِ سُخن" کو سبسکرائب کیجئے!! لائک کیجئے, کمنٹ کیجئے، شئیر کیجئے۔ اس راہِ سخن میں آپ ہمارے ہمسفر ہیں۔ آپ کا ساتھ ہمارا یہ سفر خوشگوار بنائے گا۔ 🥰🙏💕 youtube.com/watch?v=5lO7...

‏بھٹکا دیا یہ کہہ کے راہبر نے مجھے اُس پار منزلوں کا نظارہ ہی اور ھے چمکا نہ عمر بھر میرے بخت کا نجم یعنی میرے نصیب کا تارہ ہی اور ھے اب کیا کریں گلہ کرنٓ بے رخی کا ہم جب ان کا جان سے پیارا ہی اور ھے ‎#کاشف_کرنٓ ‎#رقصِ_سُخن

‏پہلو میں ان کے دل ہمارا ہی اور ھے یہ لطف وکرم کا اشارہ ہی اور ھے سینے میں دل کا شور اپنی جگہ مگر جو جذبات نے بجایا نقارہ ہی اور ھے ھے راکھ پہ تجسس اتنا یہ کس لئے کیا بارِ دگر تم کو گوارہ ہی اور ھے ‎#کاشف_کرنٓ ‎#رقصِ_سُخن

‏رات ہوگئی تو کیا رات ہی تو ھے میاں ایسے عالم میں یہاں گُماشتے نکلتے ہیں چہرے چھپے ہوئے ہیں چہروں کے تلے چہروں کے چہروں سے رابطے نکلتے ہیں اس بازار سے پرے وہ ہیں محترم کرنٓ اس بازار سے اکثر جنکے ناتے نکلتے ہیں ‎#کاشف_کرنٓ ‎#رقصِ_سُخن

‏راستوں کے درمیاں راستے نکلتے ہیں کیسے کیسوں سے واسطے نکلتے ہیں رونق اس بازار کی ابھی پائے گی عروج حسن والے ہنستے ہوئے اتراتے نکلتے ہیں ہاتھوں میں لپیٹ کے موتیے کی اک لڑی معززین شہر کے چھپ چھپاتے نکلتے ہیں ‎#کاشف_کرنٓ ‎#رقصِ_سُخن

Good Morning to all mates on BlueSky 🌺🌺🌺🌺🌺

Have the Good Day to all mates on BlueSky🌺🌺🌺

‏رخ پہ غازہ مرگِ ناگہاں اس پہ سیاہ زلفوں میں گلاب اللّہ اللّہ دل نے چھیڑا ھے نغمۂ شکیبائی سنگ دھڑکنیں مضراب اللّہ اللّہ عشق کی ہواؤں میں گِھر گیا کرنٓ دل خوش فہم کا یہ حباب اللّہ اللّہ ‎#کاشف_کرنٓ ‎#رقصِ_سُخن

‏ہم سے کرتے ہو اجتناب اللّٰہ اللّٰہ آدمی جیسے ہوں خراب اللّہ اللّٰہ ہم کہ چراغِ آخرِ شب کی طرح کے اور تم ہو مثلِ مہتاب اللّہ اللّٰہ ابر لایا ھے سرِ شام یہ پیامِ مسرور شیخ پینے لگا ھے شراب اللّہ اللّٰہ ‎#کاشف_کرنٓ ‎#رقصِ_سُخن

‏جھنجھلاؤ نہ مجھ پہ اے خرد والو دیوانے کو کام نہیں کوئی مکر سے ہستی مٹا کے میں نے پائی ھے زندگی مجھ کو ڈرانے آئے ہو موت کے ڈر سے زخمی ھے جسم سارا دل کی طرح کرنٓ اک چیخ نکلتی ھے چھو لو جدھر سے ‎#کاشف_کرنٓ ‎#رقصِ_سُخن

‏پھر صورت مسافر نکلا جو گھر سے تنگ آکے زندگی کے ظلم و جبر سے پہچان لے مجھے نہ کوئی جاننے والا روپوش ہو رہا ہوں اب اسی ڈر سے لایا ھے کیا واسطے میرے بتا مجھے آتی ھے بار بار یہ صدا میری قبر سے ‎#کاشف_کرنٓ ‎#رقصِ_سُخن

‏شرم و حیا نے جو دبوچا ایک دم عفت ڈھکنے لگی ہاتھوں سے سینہ جذبات کو کیا دلِ بیتاب سے مطلب بچوں کی طرح سے یوں ہی مچلنا کرنٓ میرے دل سے پھر یہ صدا آئی نظریں نہ جھکائے جو وہ مرد کمینہ ‎#کاشف_کرنٓ ‎#رقصِ_سُخن

‏گردن پہ شبنم سا پسینے کا بہنا سورج کی تمازت سے جسم پگھلنا فطرت کا تقاضہ یہ فطری امر ھے سورج ہو زرا تیز تو آتا ھے پسینہ جھونکے نے صبا کے جو اڑایا آنچل عین اسی وقت پڑا تھا اسے جھکنا ‎#کاشف_کرنٓ ‎#رقصِ_سُخن

کلامِ شاعر بہ زبانِ شاعر!! اہلِ سُخن کی خدمت میں حاضر!! "گفتگو گل و بھونرے کی جب ہوئی" #کاشف_کرنٓ #رقصِ_سُخن ہمارے یوٹیوب چینل "رقصِ سُخن" کو سبسکرائب کیجئے!! لائک کیجئے, کمنٹ کیجئے، شئیر کیجئے۔ اس راہِ سخن میں آپ ہمارے ہمسفر ہیں۔ آپ کا ساتھ ہمارا یہ سفر خوشگوار بنائے گا۔ 🥰🙏💕 youtube.com/watch?v=K9Pw...

Good Morning to all my friends on BlueSky🌺🌺🌺

‏گر تعلق ہی نہیں کوئی تو پھر ستم کیسا اجنبی لوگوں کو اس طرح ستاتے بھی نہیں ان اندھیروں سے دل ایسا لگا ھے اپنا دل جلاتے ہیں مگر ہم دیپ جلاتے بھی نہیں کس طرح بولو کہ مٹے گا دکھ فرقت کا کرنٓ تم تو آتے بھی نہیں اور ہم کو بلاتے بھی نہیں ‎#کاشف_کرنٓ ‎#رقصِ_سُخن

‏سنگ چلتے بھی نہیں ہاتھ چھڑاتے بھی نہیں میری سنتے بھی نہیں اپنی سناتے بھی نہیں وعدے تو لاکھ ہوئے باہمی ملاقاتوں کے کیا مگر اس کو کہیں آپ نبھاتے بھی نہیں حسن کے زعم میں اس درجہ نہ زعیم رہو میری دیوانگی کو تم جو سراہتے بھی نہیں ‎#کاشف_کرنٓ ‎#رقصِ_سُخن

Good Morning to all mates on BlueSky 💓💓💓💓💓

‏جھلک دکھا کے چھپتے ہیں کرتے ہیں یہ شرارتیں ہر روز روز میلوں کا سفر کرتا ہوں بڑھ جاتی ہیں مسافتیں ہر روز آئینہ غیر سمجھتا ھے اب کرنٓ بدل جاتی ہیں شبہاتیں ہر روز ‎#کاشف_کرنٓ ‎#رقصِ_سُخن

‏پیش آتی ہیں قیامتیں ہر روز جھیلتے ہیں عداوتیں ہر روز ہم سے ملنے میں سو عزر لیکن غیر سے کرتے ہو ملاقاتیں ہر روز ہچکیاں آتی ہیں ہر سانس تلے یاد کرتی ہیں رفاقتیں ہر روز ‎#کاشف_کرنٓ ‎#رقصِ_سُخن

کلامِ شاعر بہ زبانِ شاعر!! اہلِ سُخن کی خدمت میں حاضر!! "کس قدر با ادب ہو تم" #کاشف_کرنٓ #رقصِ_سُخن ہمارے یوٹیوب چینل "رقصِ سُخن" کو سبسکرائب کیجئے!! لائک کیجئے, کمنٹ کیجئے، شئیر کیجئے۔ اس راہِ سخن میں آپ ہمارے ہمسفر ہیں۔ آپ کا ساتھ ہمارا یہ سفر خوشگوار بنائے گا۔ 🥰🙏💕 youtube.com/watch?v=fSw5...

‏خوش رنگ گلوں کے رنگ میں ان اڑتی تتلیوں کے انگ میں چڑیوں میں چہچہا کے بولی بہار ہوں میں بہار ہوں میں ‎#کاشف_کرنٓ ‎#رقصِ_سُخن

‏خزاں سے آنچل چھڑا کے بولی بہار ہوں میں بہار ہوں میں وہ رنگ گلوں پہ سجا کے بولی بہار ہوں میں بہار ہوں میں میں رونق زندگی ہوں دیکھو میں وجۂ بیخودی ہوں دیکھو گھٹائیں سر پہ اٹھا کے بولی بہار ہوں میں بہار ہوں میں ‎#کاشف_کرنٓ ‎#رقصِ_سُخن

‏ہم نے مانا کہ حیا ھے زیور ہاں مگر ہم سے نہ شرمائیے سمجھتے ہیں گر کارِ ثواب پھر شوق سے ہمیں ستائیے سیکھا ھے طرزِ بندگی کرنٓ عشق کیجئے تو کرتے جائیے ‎#کاشف_کرنٓ ‎#رقصِ_سُخن

‏ہم کون ہیں آپ کے بتائیے بارے تعلق کچھ فرمائیے کیا سبب جو ہیں لب بستہ بے سبب نہ چپ ہو جائیے ھے عداوت تو نہ گھبرائیے بارِ دیگر کچھ پیار جتائیے ‎#کاشف_کرنٓ ‎#رقصِ_سُخن

Drama Queen 👇🤣😁

‏چال پہ رہے ناگن کا گماں زلف گھٹا کا جواب ہو گویا یہ دہکے دہکے رخسار واللہ دوپہری کا آفتاب ہو گویا چاشنی لبِ ناز کی کیا کہنے شہد میں ڈوبا گلاب ہو گویا تجھے دیکھا تو یوں لگا کرنٓ اب دل کا خانہ خراب ہو گویا ‎#کاشف_کرنٓ ‎#رقصِ_سُخن

‏زندگانی حباب ہو گویا یہ جوانی عذاب ہو گویا بہت جان لیوا روگ ھے یہ محبت سراب ہو گویا تم مجسم حسین لگتے ہو اک شاعر کا خواب ہو گویا لہرا رہے ہو مستی میں سرور میں شباب ہو گویا ‎#کاشف_کرنٓ ‎#رقصِ_سُخن

کلامِ شاعر بہ زبانِ شاعر!! اہلِ سُخن کی خدمت میں حاضر!! "نقاب چہروں سے جو اتر جاتا ھے" #کاشف_کرنٓ #رقصِ_سُخن ہمارے یوٹیوب چینل "رقصِ سُخن" کو سبسکرائب کیجئے!! لائک کیجئے, کمنٹ کیجئے، شئیر کیجئے۔ اس راہِ سخن میں آپ ہمارے ہمسفر ہیں۔ آپ کا ساتھ ہمارا یہ سفر خوشگوار بنائے گا۔ 🥰🙏💕 youtube.com/watch?v=cONS...

‏منزل کوئی ہو ٹھکانہ کوئی ہو بے وجہ چلنے کو تیار نہیں ہوں جتا رہے ہیں مصائب و الم تمام کہ اتنا عجوبۂ روزگار نہیں ہوں سرکشی میری سرشت میں کرنٓ پابند فرسودۂ افکار نہیں ہوں ‎#کاشف_کرنٓ ‎#رقصِ_سُخن

زندگی تیرا طلبگار نہیں ہوں مگر تجھ سے بیزار نہیں ہوں نام پہ مقدر کے جو کچھ ملا ان تحائف کا حقدار نہیں ہوں راستے دشوار ملے ہیں سارے اور میں کہ شہسوار نہیں ہوں ‎#کاشف_کرنٓ ‎#رقصِ_سُخن